سینٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی،ترجمان پنجاب حکومت

بدھ 20 جنوری 2021 20:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) ترجمان پنجاب حکومت شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی اپوزیشن فوری استعفے اسپیکرز قومی و صوبائی اسمبلی کے حوالے کرے،پی ڈی ایم استعفوں کے اعلان سے یوٹرن نہ لے بھاگنے نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جب لفظ استعفیٰ سنتی ہے تو ان کا سانس پھول جاتا ہے اپوزیشن جلسوں میں سینٹ الیکشن میں ایڈوانس شکست کا رونا رو رہی ہے عوام جانتے ہیں کہ یہ واویلا قوم کے لئے نہیں بلکہ اقتدار کے حصول کے لئے اشرافیہ کی تحریک ہے جسے قوم کو گمراہ کرنے کے لئے پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کا نام دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،وزیراعظم پاکستان عمران خان کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف برادران ملک میں بد امنی پھیلانے کی پالیسی پر عمل پیراہیں۔شریف برادران اور اُن کے سیاسی نمائندوں سے بڑا کرپٹ،نالائق اور نااہل کون ہو سکتا ہے جو قومی دولت کی لوٹ مار کر کے خود بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں اور اپنے وارثوں کے ذریعے ملک میں بد امنی بغاوت اور انتشار پھیلانے کیلئے عدلیہ،فوج،الیکشن کمیشن،نیب اور دیگر قومی اداروں کے خلاف رات دن گھٹیا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کر کے ہرزہ سرائی کرر ہے ہیں

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں