محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں سرکاری اور نجی سکولوں کو یکم فروری سے کھولنے کے فیصلے کو سکولوں کی کرونا رپورٹس سے مشروط کردیا

جمعرات 21 جنوری 2021 19:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں سرکاری اور نجی سکولوں کو یکم فروری سے کھولنے کے فیصلے کو سکولوں کی کرونا رپورٹس سے مشروط کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شہر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے کے باعث ایم سی او سی نے یکم فروری سے چند روز قبل اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں کرونا وائرس کی دوسری لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور فیصلہ کیا جائے گا کہ یکم فروری کو پنجاب بھرکے پرائمری اور مڈل تک ایلمنٹری سکول کھولے جانے ہیں یا نہیں بتایا گیا ہے کہ ایم سی او سی نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو یکم فروری کو کھلنے کی صورت میں روزانہ کی بنیاد کرونا رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا ہے اور سکول سربراہان کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے سکول کی کرونا رپورٹ روزانہ 4 بجے تک بھجوا دیں۔

رپورٹ میں پنجاب بھر کے نجی اور سرکاری سکولوں میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں