فیصل آباد:گھریلو حالات سے دلبرداشتہ تین بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی

جمعرات 21 جنوری 2021 19:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ تین بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ سرگودھا روڈ کی رہائشی 52 سالہ آمنہ بی بی زوجہ ریاض نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا، جہاں پر دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گئی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، متوفیہ تین بچوں کی ماں تھی، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں