اسسٹنٹ کمشنرتاندلیانوالہ نعمان علی نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ

ریونیو امور کو نپٹانے کے عمل کی نگرانی کی۔انہوں نے درخواست گزاروں کو فراہم کردہ سہولیات کو تفصیلی چیک کیا

جمعرات 21 جنوری 2021 19:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) اسسٹنٹ کمشنرتاندلیانوالہ نعمان علی نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا اورریونیو امور کو نپٹانے کے عمل کی نگرانی کی۔انہوں نے درخواست گزاروں کو فراہم کردہ سہولیات کو تفصیلی چیک کیا۔انہوں نے سٹاف کو حاضری اوروقت کی پابندی یقینی بنانے کی تاکید کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے انچارج سنٹر کوزیرالتواء امور تیز رفتاری سے نمٹانے کی ہدایت کی اور صفائی کا اعلی معیار ہمہ وقت برقراررکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو ہرصورت یقینی بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ نو ماسک نو سروس پر عمل کریں تاکہ سنٹر کا رخ کرنے والے فیس ماسک کا استعمال لازم بنائیں۔انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کو بھی تاکید کی کہ سٹاف کے ارکان کو بھی فیس ماسک پہننے کا پابند بنائیں اس ضمن میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں