جے یو آئی کو 2 ممالک سے فنڈنگ ہوتی رہی، فضل الرحمن کو اسلام سے زیادہ اسلام آباد کی فکر ہے، فرخ حبیب

منگل 26 جنوری 2021 18:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) رکن قومی اسمبلی و رہنماء پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جے یو آئی کو 2 ممالک سے فنڈنگ ہوتی رہی، فضل الرحمن کو اسلام سے زیادہ اسلام آباد کی فکر ہے۔این این آئی سے گفتگو کر تے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ فضل الرحمن بتائیں کہ لیبیا اور عراق سے لیا پیسہ کس ایجنڈے پر لگا ۔

(جاری ہے)

فضل الرحمان بتائیں لیبیا اور عراق سے کتنا پیسہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سمیت19جماعتوں کو 24فروری کا نوٹس جاری ہوا۔ ان لانگ مارچ کا خرچہ کہاں سے ہوا وہ بھی سامنے آجائے گا۔ حکومت کے خلاف جو لانگ مارچ انہوں نے کیے، اس کا بھی حساب دیں۔ فضل الرحمن نے فارن فنڈنگ سے حاصل رقم سے جائیدادیں بنائیں، ان کی اپنی پارٹی کے لوگوں نے ان پر یہ الزام لگایا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ فضل الرحمن پی ٹی آئی پر فارن فنڈنگ کا الزام لگا رہے تھے، جے یو آئی خود فارن فنڈنگ کے پیسے لے رہی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں