سرکاری ملازمین کو ’’پاکستان سول ایوارڈ 2020‘‘ دینے کیلئے فہرست طلب

منگل 26 جنوری 2021 19:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں محکمہ تعلیم سمیت دیگر سرکاری اداروں کے سربراہان سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو ’’پاکستان سول ایوارڈ 2020‘‘ دینے کیلئے فہرست طلب کر لی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ای ای) کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ہر سال 14اگست کو اپنے اپنے شعبہ ہائے زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو ’’سول ایوارڈ‘‘ سے نوازا جاتا ہے، اس سلسلہ میں اپنے اپنے اضلاع میں محکمہ تعلیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ماہرین تعلیم کے ناموں کی فہرست یکم فروری 2021ء تک حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ پروفارما کے مطابق ناموں کی فہرست بھجوائیں، جس میں ان کی کارکردگی کی رپورٹ لف ہو۔

علاوہ ازیں اگر سی ای او ایجوکیشن کی طرف سے کسی بھی ماہرین تعلیم کو نامزد نہ کیا جائے تو رپورٹ لکھ کر رپورٹ بھجوائیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں