فیصل آباد ، ڈیڑھ سال قبل اغواء ہونے والے نوجوان کا مقدمہ درج

منگل 26 جنوری 2021 19:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) چک جھمرہ پولیس نے ڈیڑھ سال قبل اغواء ہونے والے نوجوان کا مقدمہ درج کر لیا، لواحقین کی طرف سے قتل کرنے کے شبہ پر ملزمان عید خان وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق محلہ قائد آباد چک جھمرہ کے رہائشی رمضان الحسن نے تھانہ چک جھمرہ میں درخواست گزارتے ہوئے بتایاکہ 21مارچ 2019ء کو اس کا بہنوئی عرفان ولد محمد اقبال ریٹ لسٹ لیکر قریبی دکانداروں کو دینے گیا لیکن گھر واپس نہ آیا، جس پر اس کو تلاش کرتے رہے لیکن اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا جس پر تھانہ چک جھمرہ میں عرفان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی جبکہ گواہان علی، قاسم اور ولید نے بتایا کہ ملزم عید خان عرف عیدو، سانول عرف سابی، گلزار، نواز نے دھمکی دی کہ جس طرح ان کے بہنوئی عرفان کو ٹھکانے لگا دیا ہے ان کو بھی نہیں چھوڑیں گے، جس پر انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملزمان نے اس کے بہنوئی عرفان کو قتل کر کے نعش ٹھکانے لگا دی ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں