فیصل آباد،وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس فیصل آباد کے ڈائریکٹر جنرل کل وفاقی محکموں کے خلاف عوام کی شکایات سینں گے

منگل 26 جنوری 2021 19:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس فیصل آباد کے ڈائریکٹر جنرل کل وفاقی محکموں کے خلاف عوام کی شکایات سینں گے،آن لائن کے مطابق وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی خصوصی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس فیصل آباد کے ڈائریکٹر جنرل /انچارج عنایت الله دولہ مورخہ 27 جنوری بروز بدھ کو واپڈا سرکل آفس، نزد غلہ منڈی، ریلوے اسٹیشن جھنگ میں وفاقی حکومت کے زیراہتمام اداروں، سوئی گیس، واپڈا، نادرا، پاسپورٹ آفس، پاکستان ریلوے، پاکستان پوسٹ آفس، پوسٹل لائف انشورنس، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان، نیشنل سیونگ سنٹر، ای او بی آئی وغیرہ کے بارے میں شکایات سنیں گے۔

(جاری ہے)

موقع پر متعلقہ محکمہ جات سے حاصل کی گئی رپورٹس کی روشنی میں عوام الناس کو بروقت ریلیف مہیا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ نیز عوام الناس کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے درج بالا وفاقی محکموں کے بارے میں عوام الناس سے تحریری شکایات موقعہ پر وصول کی جائیں گی۔ وفاقی محتسب کی خصوصی ہدایت پر ٹیلیفون کال، واٹس ایپ کال کے ذریعے شکایات سننے کا انتظام کیا گیا ہے جس سے شکایت کنندہ گھر بیٹھ کر سماعت میں حصہ لے سکے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں