الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام مستحقین میں ونٹرپیکج تقسیم کرنے کی تقریب

بدھ 27 جنوری 2021 20:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام مستحقین میں ونٹرپیکج تقسیم کرنے کی تقریب صدرالخدمت فائونڈیشن ڈاکٹرندیم سرورکی زیرصدارت ڈائیو روڈ پر ہوئی ،تقریب میںجماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ،جنرل سیکرٹری راناوسیم احمد،ایگزیکٹو ممبرڈائریکٹررانامنورخاں، صدر آئس فیکٹری ایسوسی ایشن چوہدری محمداشرف،اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف ڈی اے شبیرساجد،چوہدری محمداسلم،نائب صدر چیمبرآف کامرس طلعت محمود،زبیر لطیف، میاںافتخارعلی اوردیگرسیاسی وسماجی شخصیت موجودتھی۔

رہنمائوں نے سینکڑوںمستحقین خاندانوں میں سردیوںکے حوالے سے ونٹرپیکج تقسیم کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ کورونا کی وبا، لاک ڈاؤن، جان لیوا مہنگائی، بے روزگاری نے غریبوں کی چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن اور حکومت آپس میں دست گریباں ہیں۔ عوام کی بھلائی کی کسی کو فکر نہیں۔ان حالات میں بھی الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے صف اول پر کھڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے ہمارے بہن بھائی ایسے ہیں جن کے پاس سردی سے بچاؤ کیلئے گرم کپڑے بھی نہیں ہیں۔پریشانی و مشکل کے شکار لوگوں کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، موسم کی شدت، غربت و بے روزگاری بے وسیلہ لوگوں کے لئے باعث زحمت بن جاتی ہے، الخدمت فاوئونڈیشن ملک بھر کی طرح بلوچستان کے غرباء و مساکین اور بے آسرا لوگوں کے لئے امید کی کرن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت کے کارکن اور رضاکار ایسے افراد اور خاندانوں سے رابطے میں رہتے ہیں، تاکہ ان کی پریشانیوں کا مداوا کیا جا سکے، الخدمت نے کم وسیلہ لوگوں کے لئے ونٹر پیکج کا آغاز کیا ہے جس میں ایسے گھرانے جو کہ بستر سے محروم ہیں انکے لئے عطیات جمع کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ مستحقین کی مدد کرکے اللہ کی رضا حاصل کریں اور اس سلسلے میں الخدمت کے ساتھ تعاون کریں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں