قومی زبان اردو کے نفاذ کے بغیر حقیقی ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹرعبدالوکیل

بدھ 27 جنوری 2021 20:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) پاکستان ایگریکلچرل سائنٹس فورم کے مرکزی صدر ڈاکٹرعبدالوکیل نے کہا ہے کہ قومی زبان اردو کے نفاذ کے بغیر حقیقی ترقی ممکن نہیں،جان بوجھ کرقومی زبان کو نظر انداز کیا جارہا ہے،تعلیمی اداروںمیں اردو کے نفاذ سے طلبہ و طالبات میں علم کے حصول کا شوق تیز ہوگا،جدیدعلوم بالخصوص زرعی علوم اردومیں پڑھائے جانے چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ دستور میں قومی زبان کے تعین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود قومی زبان کے نفاذ میں روڑے اٹکانے والے اصل میں ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکارہے ہیں۔حالانکہ چترال سے خضدار تک رابطے کی زبان اردو ہی ہے اور اس کے نفاذ کے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میںترقی انہی قوموں کو نصیب ہوئی ہے جنہوں نے اپنی قومی زبان کو ذریعہ تعلیم بنایا ہے، ایک غیر ملکی اور غیر مانوس زبان کے ذریعے تعلیم دینا بچوں کے ساتھ زیادتی ہے اور قومی تشخص کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے بچے گھروں میں مادری، سکول میں انگریزی اور مدرسے میں عربی سیکھنے پر مجبور ہیں۔ اردو کے نفاذ سے غریب کے بچے میں قومی د ھارے میں شامل ہوں گے اور دینی مدارس سے فارغ ہونے ہوالے لاکھوں طلبہ بھی مستفید ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اردوزبان کے نفاذ، ترویج اور اشاعت کو قومی ترقی کا زینہ سمجھتے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں