فیصل آباد:کار کی ٹکر سے نوجوان، ٹریکٹر تلے آ کر کمسن بچی چل بسی

ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں

بدھ 27 جنوری 2021 21:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) کار کی ٹکر سے نوجوان اور ٹریکٹر تلے آ کر کمسن بچی چل بسی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تیز رفتار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 45 سالہ محمد امجد ساکن72 رب شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں جانبر نہ ہو سکا، علاوہ ازیں 8 سالہ فظہ دختر عابد علی ساکن 97 گ ب پیدل جاتے ہوئے ٹریکٹر تلے آ کر زخمی ہوئی ہسپتال میں جان بچانے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں