فیصل آباد، گھنٹہ گھر سے ملحقہ آٹھ بازاروں میں ٹریفک نظام درہم برہم

جمعہ 26 فروری 2021 22:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) گھنٹہ گھر سے ملحقہ آٹھ بازاروں میں ٹریفک نظام درہم برہم ہو چکا ہے اور گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ نہایت سنگین ہے انہوں نے کہاکہ شہر میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ لاکھوں کی آبادی والے شہر میں ٹریفک نظام میں بہتری آسکے اور لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے ‘ تاجر برادری نے کوتوالی روڈ پر سابق میئر ہائوس کی جگہ پارکنگ پلازہ کے مجوزہ منصوبہ میں تاخیر پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود پارکنگ پلازہ کے لئے ابھی صرف کھدائی کا مرحلہ بھی مکمل نہیں ہوا ‘ سپریم انجمن تاجران فیصل آباد کے سرپرست اعلیٰ میاں عبدالمنان‘صدر حاجی محمد اسلم بھلی ‘جنرل سیکرٹری رانا ایوب اسلم منج ودیگر رہنماؤںحاجی عطاء محمد‘ وحید خالق رامے ‘محمدامین بٹ،سیٹھ محمد طفیل‘ محمد یوسف موتی ، حاجی عابد ، خالد جٹ، رانا اکرام اللہ ، راناسکندر اعظم خاں ‘خالد انوار ،شیخ قاسم ‘چوہدری عزیز الرحمن، رانا عمران ، ملک شاہد رسول ، میاں محمد سعید، آفتاب بٹ‘ شہباز گل بٹ ‘میاں اختر محمود ‘ علم دین ‘ اسد اعجاز منا اور چوہدری محمد اصغر ‘عبدالوحیدببر نے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتکاروں ‘ تاجروں ‘ عام دکانداروں اور دیگر لوگوں کی سہولت ‘ ٹریفک کے بگڑتے نظام پر قابو پانے کیلئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر اشد ضروری ہے ‘ اس سلسلہ میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ خصوصی فنڈز جاری کرے نیز کوتوالی روڈ پر کھٹائی کا شکار منصوبہ بھی جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں