فیصل آباد ،گودام پر چھاپہ، ذخیرہ کی گئی چینی کی 580 بوریاں برآمدکرلی گئیں

جمعہ 23 اپریل 2021 15:05

فیصل آباد ،گودام پر چھاپہ، ذخیرہ کی گئی چینی کی 580 بوریاں برآمدکرلی گئیں
مکوانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) فیصل آباد میں گودام پر چھاپہ، ذخیرہ کی گئی چینی کی 580 بوریاں برآمدکرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں گودام پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی 580 چینی کی بوریاں برآمد کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے چک 33 ج ب میں چینی ذخیرہ کرنے کی اطلاع پر ایک گودام پر چھاپہ مار کر مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے چھپائی گئی چینی کی 580 بوریاں برآمد کر لیں۔

اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی چینی سرکاری نرخوں پر فروخت کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی کا کہنا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ضلع میں تین روز میں ذخیرہ کی گئی چینی کی 50 کلوگرام وزنی 1887 بوریاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 6 گودام اور دکانیں سیل کر کے 3 ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات درج اور 3 کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں