فیصل آباد شام 6 بجے کے بعد آٹھ بازاروں کی اندرون گلیوں میں شٹر بند کاروبار عروج پر

جمعہ 7 مئی 2021 12:48

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) فیصل آباد شام 6 بجے کے بعد آٹھ بازاروں کی اندرون گلیوں میں شٹر بند کاروبار عروج پر ‘ فلیگ مارچ کرتی ضلعی انتظامیہ اور تاجر دکانداروں کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل ‘ مکمل لاک ڈاؤن اورکورونا ایس او پیز پر حکومت پاکستان کے واضح احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ‘چند تاجروں کا شٹر بند کاروبار انتظامیہ کے لیے چیلنج بن گیا ‘تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کروانے کے لیے پاک فوج رینجرز پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی تاکہ شام 6 بجے کے بعد شہر بھر میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرونا ایس او پیر کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شٹر بند کاروبار کرنیوالے تاجروں سمیت سینکڑوں افراد کے خلاف درج مقدمات بھی آٹھ بازاروں کے چند تاجروں اور فیصل آباد کے عوام پر اثر انداز نہ ہو سکے باوجود اس کے کچہری بازار میں موبائل مافیا جامعہ مسجد گردوارہ گلی وکیلوں والی گلی اندرون سرکلر روڈ چنیوٹ بازار میں کلاتھ مافیا لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کاروبار کرنے میں مصروف ہیں دور سے دیکھنے والی سرکار کی گاڑیوں پر لگی لال بتیاں اور ہوٹر سن کر دوکاندار اور خریدار بکھر جاتے ہیں اورضلعی انتظامیہ پاک فوج اور رینجرز کے دستوں کے ساتھ فلیگ مارچ کرتے ہوئے گزر جاتے ہیں اور پھر سے شٹر بند کاروبار شروع ہو جاتا ہے جو کہ فیصل آباد انتظامیہ کے لیے بہت بڑا چیلنج اور لمحہ فکریہ ہے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں