فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

کار وموٹر سائیکلز پر فیس ماسک کے بغیرجانیوالے متعددافراد کو حوالہ پولیس کرادیا

جمعہ 7 مئی 2021 22:37

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیااور کار وموٹر سائیکلز پر فیس ماسک کے بغیرجانیوالے متعددافراد کو حوالہ پولیس کرادیا۔ڈپٹی کمشنر نے جیل روڈ،الائیڈ موڑ، سرگودھا روڈاور دیگر علاقوں میں کورونا ایس اوپیز چیک کئے اور شہریوں سے کہا کہ وہ فیس ماسک کے بغیر گھروں سے نہ نکلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دکانداروں اورریڑھی فروشوں کو ہدایت کی اور کہا کہ ضلع بھر میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج جاری ہے لہذا سزا سے بچنے کے لئے ذمہ داری کا ثبوت دیں اور فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں جبکہ ماسک نہ پہننے والوں کو سروسز فراہم نہ کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور خلاف ورزی کرنیوالوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں