فیصل آباد:ڈپٹی کمشنر محمد علی کی سبزی منڈی غلام محمد آباد میں سبزیوں وپھلوں کی بولیوں کے عمل کی مانیٹرنگ

موقع پرفیس ماسک کے بغیر موجود 20۔افراد کو حوالہ پولیس کرادیا

جمعہ 7 مئی 2021 23:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے سبزی منڈی غلام محمد آباد میں سبزیوں وپھلوں کی بولیوں کے عمل کی مانیٹرنگ کے دوران موقع پرفیس ماسک کے بغیر موجود 20۔افراد کو حوالہ پولیس کرادیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ سبزی منڈی میں روزانہ سبزیوں کی بولیوں کے عمل کو چیک کیا جارہا ہے اور آڑھتی وخریداروں اور ورکرز کو کورونا وباء کی سنگین صورتحال کے پیش نظر فیس ماسک لازمی پہننے کا کہا جاتا ہے لیکن باربار وارننگ کے باوجود فیس ماسک نہ پہننے پر موقع سے 20۔

افراد کو گرفتار کرکے حوالہ پولیس کرادیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیس ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی لہذا اپنی اور دوسروں کی صحت کے تحفظ کے لئے احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل پیرا رہا جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں