فیصل آباد:ڈپٹی کمشنر محمد علی کا صبح سویرے سبزی منڈی غلام محمد آباد کا دورہ

مختلف شیڈز میں جاکر سبزیوں کی بولیوں کی نگرانی اور سٹاک کو چیک کیا

جمعہ 7 مئی 2021 23:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے صبح سویرے سبزی منڈی غلام محمد آباد کا دورہ کیااورمختلف شیڈز میں جاکر سبزیوں کی بولیوں کی نگرانی اور سٹاک کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ محمد عثمان اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بولیوں کے موقع پر موجود رہ کر بولیوں کے شفاف عمل اور قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ عام مارکیٹ میں صارفین کو مناسب قیمتوں پر پھلوں وسبزیوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے سبزی منڈیوں کا روزانہ وزٹ کیا جا رہا ہے تاکہ کسی شے کی پرائس میں اضافہ نہ ہو۔

انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ ماہ صیام کے بقیہ دنوں میں بھی بولیوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور معیاری اشیاء ہی رمضان بازاروں میں سپلائی ہونی چاہیں تاکہ صارفین کا رمضان بازاروں پر اعتماد برقرار رہے۔انہوں نے سبز منڈی میں کورونا ایس اوپیز پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کو بھی یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے ہینڈ سینیٹائزر کی موجودگی یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے صفائی کا اعلی معیار ہمہ وقت برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں