فیصل آباد:ڈپٹی کمشنر محمد علی کا گندم خریداری سنٹر دارالاحسان چک جھمرہ کا اچانک دورہ

کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی، خریداری انتظامات اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمدکو چیک کیا

جمعہ 7 مئی 2021 23:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے گندم خریداری سنٹر دارالاحسان چک جھمرہ کا اچانک دورہ کیا اور کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی، خریداری انتظامات اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمدکو چیک کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ محمد حیدر،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر تنویر احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنرنے گندم خریداری مرکز پر کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے سماجی فاصلہ کے تحت بیٹھنے اور پنکھے چالو حالت میں موجود رہنے چاہیں۔انہوں نے باردانہ کی تقسیم اور گندم کی خرید کا ریکارڈ بھی چیک کیا جبکہ سٹور میں جمع کی گئی گندم کی حفاظت کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ باردانہ اجراء کے حوالہ سے کسی قسم کی شکایت مو صول نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنٹرز پر آنیوالے کاشتکاروں کو مثالی سروسز فراہم کریں۔کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گندم کا مقرر کردہ ہدف ہر صورت پورا ہونا چاہیے۔انہوں نے موقع پر موجود کاشتکاروں سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ سنٹرز پر کاشتکاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ اپنی گندم کی پوری امدادی قیمت حاصل کرسکیں۔انہوں نے ڈیوٹی سٹاف کو اپنے ذمہ ٹاسک احسن انداز میں انجام دینے کی بھی تاکید کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں