فیصل آباد، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر فورتھ شیڈول میں شامل 8ملزمان کو بری کر دیا

بدھ 23 جون 2021 20:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شہزاد حسن نے عدم ثبوت کی بناء پر فورتھ شیڈول میں شامل 8ملزمان کو بری کر دیا، انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بھجوائے جانے والے مقدمہ کے چالان میں سٹی جھنگ پولیس کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فورتھ شیڈول میں شامل ملزمان محسن رضا، ذوالفقار علی، محمد علی وغیرہ نے بلااجازت مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تاہم استغاثہ پروگرام میں شرکت کے ثبوت پیش نہ کر سکا، جس پر فاضل جج نے فورتھ شیڈول میں شامل 8 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں