فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر محمدعلی کا سوشل سیکیورٹی ہسپتال کا دورہ

کورونا ویکسینیشن سنٹر میں شہریوں کو ویکسین لگانے کے عمل اور انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 23 جون 2021 23:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر محمدعلی نے سوشل سیکیورٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ کرکے شہریوں کو ویکسین لگانے کے عمل اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سنٹر میں ویکسینیشن کرانے کے لئے موجود افراد کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اورڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کو تیز رفتار سروسز فراہم کرنے کی تاکید کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سٹی ایریا میں یہ اہم سنٹر ہر لحاظ سے فنکشنل ہے لہذا شہری سنٹرآکر ویکسینیشن کرائیں۔انہوں نے بتایاکہ سرکاری سطح پرضلع کے 34 سنٹرز میں جنرل پبلک اورہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اور اب تک تقریبا پونے پانچ لاکھ افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔انہوں نے سنٹر میں فراہم کی جانے والی یوٹیلٹی سروسز کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ سنٹرز صبح 8 سے رات 8 بجے تک فنکشنل ہیں۔انہوں نے ڈیوٹی سٹاف سے کہا کہ سنٹر آنیوالے بزرگ افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ویٹنگ ایریا میں موجود افرادکیلئے پنکھوں اورپینے کے پانی کی دستیابی کو بھی چیک کیا

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں