فیصل آباد:محکمہ ریلوے نے بطور ٹی ایل اے فرائض سرانجام دینے والے اڑھائی سو کے لگ بھگ عارضی ملازمین کی مدت ملازمت میں مزید 90دن کی توسیع

بدھ 23 جون 2021 23:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) محکمہ ریلوے نے بطور ٹی ایل اے فرائض سرانجام دینے والے اڑھائی سو کے لگ بھگ عارضی ملازمین کی مدت ملازمت میں مزید 90دن کی توسیع کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

چیف مکینیکل انجینئر سی اینڈ ڈبلیو اسحاق حمید بٹ کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلہ میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کو کہاگیا ہے کہ ملک کے مختلف اضلاع میں بطور ٹی ایل اے عارضی بنیادوں پر فرائض سرانجام دینے والے 245ملازمین کے کنٹریکٹ میں مزید 89دنوں کی توسیع کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ سی ای او /جی ایم کی ہدایت پر مذکورہ ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی ہے جس پر ٹی ایل اے سٹاف میں کام کرنے والے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں