لاہوربم دھماکہ حکومت کی کھلم کھلانااہلی ہے،میاں ضیاء الرحمن

جمعرات 24 جون 2021 21:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آبادسٹی میاں ضیاء الرحمان نے کہاہے کہ لاہوربم دھماکہ حکومت کی کھلم کھلانااہلی ہے جس کاخمیازہ معصوم شہریوں کوبھگتناپڑا۔انہوں نے کہاکہ حکومت انتقام میں اس قدراندھی ہوچکی ہے کہ اسے عوام کے جان ومال کاخیال تک نہیں ہے ۔لاہورکی سکیورٹی فول پروف کے دعوے کرنے والوں کی کاکردگی بے نقاب ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بارودسے بھری کارلاہورکی اہم شاہرائوں سے گزرتی ہوئی جوہرٹائون پہنچ جاتی ہے اورہماری پولیس کوکانوںکان خبرتک نہیں ہوئی جوکہ تشویشناک ہے ۔لاہورسمیت ملک بھرکی سکیورٹی کابھانڈاپھوٹ چکاہے ،وزیراعظم اوران کے چہیتے وزیراعلیٰ پنجاب صرف زبانی کلامی بڑھکیں مارنے کی بجائے سنجیدگی سے اقدامات کریں تاکہ مہنگائی ،بے روزگاری میں پھنسے عوام کومزیدمشکلات کاسامنانہ کرناپڑے ۔پولیس جوپھرتیاں اب دکھارہی ہے اگردھماکے سے پہلے سنجیدگی سے اقدامات کئے ہوتے توآج بے گناہ ،معصوم شہری موت کاشکارنہ ہوتے ۔دہشت گردوں نے رہائشی کالونی کونشانہ بناکرسکیورٹی اداروں کوچیلنج دیاہے ،اللہ پاک ہمارے ملک وقوم پررحم کرے اورحکمرانوں کوبہترین فیصلے کرنے کی توفیق دے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں