فیصل آباد، گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی

جمعرات 24 جون 2021 21:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی‘ تھانہ نشاط آباد کے چک 2 ج ب کے رہائشی نوجوان الیاس ولد خالد نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں نگل لیں جسے الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں