فیصل آباد، مدینہ ٹائون پولیس مقتول کانسٹیبل رانا شاہد عمران کے قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی

جمعرات 24 جون 2021 21:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) مدینہ ٹائون پولیس مقتول کانسٹیبل رانا شاہد عمران کے قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹائون میں ڈیوٹی دینے والا کانسٹیبل رانا شاہد عمران ساکن پنجتن ٹائون جڑانوالہ روڈ نزد سنٹرل جیل کا رہائشی تھا‘21جون کی دوپہر گھر سے ڈیوٹی کے لیے نکلا تو اسی دن شام کو اس کا موبائل فون نمبر بند پایا گیا گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی تو انہوں نے تھانہ مدینہ ٹائون میں اس کی گمشدگی کی اطلاع دی جس کے باوجود دو دن گزرنے کے بعد بھی اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا، مدینہ ٹائون پولیس نے بتایا کہ مقتول کی پہلی شادی اسکی کزن سے ہوئی جس میں سے اولاد نہ تھی جبکہ دوسری شادی لیڈی پولیس کانسٹیبل کیساتھ ہوئی تھی جس کے بطن سے مقتول کی ایک بچی ہے مقتول نے اپنی بیوی کو طلاق دے رکھی تھی، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک مقتول کے قاتلوں کا کوئی بھی سراغ نہ لگ سکا، تاہم آئندہ چند دنوں تک پیش رفت متوقع ہے، تفتیش جاری ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں