فیصل آباد،شادی گرانٹ کیلئے نئے قواعدوضوابط جاری کردیئے گئے

صنعتی کارکنوں کو اپنی بیٹی کا اصل کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ، ادارے کا سروس کارڈ دینا ہو گا

جمعرات 24 جون 2021 21:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر لاہور نے صوبہ بھر میں صنعتی کارکنوں کی بچیوں کی شادی گرانٹ کے حصول کیلئے اصل کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ اور ادارے کا سروس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انچارج میرج اینڈ ڈیتھ گرانٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں لیبر ویلفیئر آفیسران کو کہا گیا ہے کہ صنعتی کارکنوں کی بچیوں کی شادی گرانٹ کیلئے کارکن بچی کے اصل نکاح نامہ کی کمپیوٹرائزڈ اور ادارے کا سروس سرٹیفکیٹ ورکرز ویلفیئرز فنڈ کیلئے درخواست دیں تاکہ ان کی درخواستوں پر شادی گرانٹ کا اجراء کیا جا سکے اور کارکنوں کی درخواست کے ساتھ مکمل کوائف کے بعد سکروٹنی کمیٹی کو بھجوائیں جائیں گے جبکہ نامکمل اور اصل ڈاکومنٹس لف نہ کرنے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں