فیصل آباد‘زیرکاشت رقبہ سے نوجوان کی نعش برآمد

جمعرات 24 جون 2021 21:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) زیرکاشت رقبہ سے نوجوان کی نعش برآمد، پولیس نے تحویل میں لیکر مارچری منتقل کر دی اور رقبہ کے مالک بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد اکرم کی مدعیت میں 174 ض ف کی رپٹ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے چک 230 چوہلہ میں محمد اکرم کی زیرکاشت زمین پر فصل چری میں شیشم کے درخت کے نیچے 32سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش ملی جس نے سفید شوار اور قمیض کریم کلر پہنی ہوئی تھی، جس کے ورثاء اور موت کا تاحال سراغ نہ مل سکا، پولیس نے اس کی ڈیڈباڈی تحویل میں لیکر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں