فیصل آباد،تیز رفتار موٹرسائیکل چلانے کا جنون، دس سالہ بچہ کھمبے سے ٹکرا کر زندگی کی بازی ہار گیا

منگل 3 اگست 2021 22:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) تیز رفتار موٹرسائیکل چلانے کا جنون، دس سالہ بچہ کھمبے سے ٹکرا کر زندگی کی بازی ہار گیا، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، والدین غم سے نڈھال۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ شہباز نگر کے رہائشی محمد اقبال کا دس سالہ بیٹا محمد عبدالله باپ کی موٹرسائیکل پر نکلا، 100 ج ب کڑی والا روڈ پر تیز رفتار سے موٹرسائیکل چلا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر سڑک کنارے لگے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر گر پڑا جس میں شدید چوٹ آنے پر موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا، موٹرسائیکل کھمبے کی آواز سن کر لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی تاہم حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments