تحصیل جڑانوالہ میں پولیو ویکسین مہم چھ اگست تک جاری رہے گی

بدھ 4 اگست 2021 13:42

تحصیل جڑانوالہ میں پولیو ویکسین مہم چھ اگست تک جاری رہے گی
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) تحصیل جڑانوالہ میں ایک دن سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین کے دوقطرے ہر بچے کو پلانے کی قومی مہم دواگست سے شروع ہو چکی ہے اور یہ مہم چھ اگست تک جاری رہے گی جس میں تحصیل بھر میں 265453 بچوں کو موذی مرض پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس قومی مہم کی نگرانی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ خود تحصیل جڑانوالہ میں ہر مقام پر خود کر رہیہیں تحصیل بھر میں میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی ٹوٹل تعداد 993 ہے جو انتہائی جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جڑانوالہ کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ اور ان کی ٹیم دن رات مصروف عمل ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال کوئی بھی پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اے سی جڑانوالا محمد زبیر نے زبردست اقدامات کیے ہیں جس سے اس قومی مہم کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ کی عوام سے اپیل ہے کہ قومی مہم میں پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور پاکستان کو پولیو فری کنٹری بنانے میں اپنا کردار ضرور ادا کریں

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں