حکومت کی ناکام خارجہ و داخلہ پالیسیاں، ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے،رہنماء مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان

روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی مہنگائی نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی، 16اکتوبرکودھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی میزبانی میں جلسہ تاریخ ساز ہوگا، اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے قائدین خطاب کرینگے،اجلاس سے خطاب

پیر 20 ستمبر 2021 23:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) حکومت کی ناکام خارجہ و داخلہ پالیسیوں کے سبب ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی مہنگائی نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے 16اکتوبرکودھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی میزبانی میں ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخ ساز ہوگا۔ جس میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے قائدین خطاب کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم سیاسی امور چوہدری کاشف نواز رندھاوا، صوبائی امیر علامہ عبدالرشید حجازی،ضلعی ناظم قاری محمد ارشد، سٹی امیر پروفیسر نجیب اللہ طارق حافظ شفیق کاشف،خالد محمود اعظم آبادی،شیخ سلیم الرحمٰن، اعبد المنان نورپوری، عبدالصمدمعاذو دیگر نے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک معاشی طور پر تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ اخلاقی طور پر اس قدر نقصان پہنچایا ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، اسلام و ملک دشمن پالیسیوں کے سبب دیندار طبقہ انتہائی پریشان ہے مساجد ومدارس کی بندش اور علمائ اکرام کو پابند سلاسل کرنے کے ساتھ ساتھ قادیانیوں اور غیر مسلم کو نوازنے کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اس کی ذیلی نتظیموں کے ضلعی سٹی و تحصیلی ذمہ داران کے اجلاس سے مفتی عبدالرشید، مولانا بہادر علی سیف،مولانا اکرام اللہ طور، مولانا محمد اشرف جاوید، قاری بشیر احمد عزیزی، محمد سعید انصاری، شیخ محمد عثمان، محمد نوید چیمہ، حاجی لطیف حیدر مغل،شیخ شاہد قیوم، قاری عبدالخالق، حافظ صغیر احمد،ملک محمد سلیم عابد،حافظ محسن حمید، مولانا ابو ہریرہ سلفی،حافظ ابوبکر پٹوی، حکیم ثنائ اللہ تبسم، حافظ محمد ایوب صابر، محمد امین فاروقی،حافظ زکریا قصوری،زید مجاہدودیگرنے بھی شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسلام قبول کرنے کیلئے 18سال عمر کی حد مقرر کرنا ملک و قوم اور اسلام کے خلاف بغاوت ہو گی۔ایسی کسی بھی قانون سازی کو روکنے کیلئے مرکزی جمعیت اہلحدیث بھر پور تحریک چلائے گی۔ کسی کو جبری مسلمان بننا اور جبری نکاح کرنا ناجائز ہے مگر ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار حکومت کی پالیسیاں اس کے بر عکس ہیں۔ ایسے قانون ملک میں فروغ اسلام کے خلاف انتشار پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اس کی پھر پور مذمت کرتی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں