انسداد پولیو کی جاری مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے سرتوڑکوششیں کی جائیں،کمشنر فیصل آباد کی محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت

منگل 21 ستمبر 2021 19:55

فیصل آباد  ۔21ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) :فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کاجائزہ اجلاس منگل کو ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈویژنل کمشنر ثاقب منان اورڈپٹی کمشنر علی شہزادنے مائیکروپلان کے مطابق مقررہ اہداف اور حاصل کئے گئے ٹارگٹس کا جائزہ لیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد،اسسٹنٹ کمشنرز صاحبزادہ محمد یوسف،عمر مقبول،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔

ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو کی جاری مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے سرتوڑکوششیں کی جائیں اور مائیکرو پلان کے مطابق روزانہ کا ہدف مکمل کریں تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مہم پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے پولیو ٹیموں کو ذمہ داریاں مزید احسن انداز میں نبھانے کی تاکید کی اور کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں،ریلوے سٹیشن سمیت دیگر اہم عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کی موجودگی یقینی بنانے اور بچوں کو قطرے پلانے کی اہم ذمہ داری میں غفلت نہ کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مہم پر عملدرآمد کی اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور کوتاہی پر متعلقہ ایریا انچارج ذمہ دار ہو گا۔اجلاس کے دوران ڈی ایچ اونے مہم پر عملدرآمد اور مانیٹر نگ کے بارے میں بریفنگ دی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں