فیسکو کا مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

جمعرات 23 ستمبر 2021 13:14

فیسکو  کا  مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) فیسکو نے برقی لائنو ں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پراہم نوعیت کی مرمت کے کاموں کے باعث24 اور 25 ستمبر  کو شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

فیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ 24 ستمبر کوصبح8 سے دوپہر 2 بجے تک132 کے وی سمندری گرڈاسٹیشن کے سمندری سٹی،سلونی جھال،466 روڈ اور گڑھ روڈ فیڈر،25 ستمبر(ہفتہ) کوصبح 7 سے دن 12بجے تک132 کے وی سٹی(جی آئی ایس) گرڈاسٹیشن کے نیو دوست سٹریٹ،خان سٹریٹ،ایل سی ایم،سرفراز کالونی اور داتا سٹریٹ فیڈرصبح 8 سے دوپہر ایک بجے تک132 کے وی سٹی(جی آئی ایس) گرڈاسٹیشن کے نیو دارالاحسان،گیٹ چوک،خواجہ گارڈن اور ہلال روڈ فیڈر132 کے وی طارق آباد گرڈاسٹیشن کے کارڈیالوجی فیڈر132 کے وی اولڈ تھرمل گرڈاسٹیشن کے ڈی ایچ کیو اور سول لائن فیڈر132 کے وی فیڈمک گرڈاسٹیشن کے غنی سرمکس،فیڈمک،کارس پینٹ،ہنڈائی نشاط اور کوکا کولا فیڈر132 کے وی چک جھمرہ گرڈاسٹیشن کے سکارپ ون اور پکا ڈلا فیڈر132 کے وی فیکٹری ایریا گرڈاسٹیشن کے پیپلز کالونی نمبر 2 فیڈر132 کے وی خانو آنہ گرڈاسٹیشن کے بابر چوک فیڈرصبح ساڑھے 7 سے دوپہر ساڑھے 12بجے تک132 کے وی سمندری روڈ گرڈاسٹیشن کے الفیصل،الیاس گارڈن،روشن والا،کالج روڈ،چناب گارڈن،مجاہد آباد،گورنمنٹ جنرل ہسپتال اور مظفر کالونی فیڈرصبح6سے دن 11بجے تک132 کے وی گوجرہ گرڈاسٹیشن کے موچی والا روڈ،کٹھور،پینسرہ روڈ،دواکھڑی،حمزہ بورڈ،جھنگ روڈ،مقبول پور،مالڑی،سکارپ اورٹوبہ روڈ فیڈرصبح 8 سے شام 5بجے تک132 کے وی گوجرہ گرڈاسٹیشن کے موچی والا فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔


متعلقہ عنوان :

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments