فیصل آباد، منی پٹرول پمپس کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 53 مقدمات درج

جمعرات 23 ستمبر 2021 21:44

فیصل آباد۔23ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) :ضلعی محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے گزشتہ دو ماہ میں ایل پی جی گیس ریفلنگ اور منی پٹرول پمپس کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے مالکان اور ورکرز کے خلاف گرینڈآ پریشن کرکے 53 مقدمات درج اور 88 کے چالان کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرادیئے۔سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس نے بتایا کہ ٹیموں نے غیر قانونی اقدام پر تھانہ فیکٹری ایریا میں 8۔

(جاری ہے)

اورملت ٹاؤن کے علاقہ میں 6مقدمات درج کرائے اسی طرح تھانہ گلبرگ میں 5،تھانہ سرگودھا روڈ،غلام محمد آباد، سمن آباد،منصور آباداور مدینہ ٹاؤن میں 4/4،تھانہ سول لائینز،جھنگ بازارمیں 3/3 مقدمات درج کرائے۔انہوں نے بتایا کہ تھانہ صدر،ڈی ٹائپ میں دو، دواور ساہیانوالہ،رضا آباد،بٹالہ کالونی اور تھانہ چک جھمرہ میں ایک، ایک مقدمہ درج کرایا۔انہوں نے ایل پی جی گیس ریفلنگ اور منی پٹرول پمپس کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کو متنبہ کیا کہ وہ اس فعل سے باز رہیں بصورت دیگر دوران کارروائی وہ جیل میں ہونگے۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments