فیصل آباد، نرسز کی کمی کو دور کرنے کیلئے ایک ہزار نرسز بھرتی کرنے کا فیصلہ

نرسز کی بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جائیگی‘سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر

پیر 27 ستمبر 2021 17:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) محکمہ صحت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں نرسز کی کمی کو دور کرنے کیلئے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ایک ہزار نرسز بھرتی کرنیکا فیصلہ‘نرسز کی بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جائیگی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے احکامات میں کہاگیا ہے کہ پنجاب کے اکثر ہسپتالوں میں نرسز کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ کیلئے مشکلات کا سامنا ہے اور بعض اوقات نرسز کوڈبل ڈیوٹی بھی کرنا پڑتی ہے اس لئے حکومت پنجاب محکمہ صحت کی طرف سے پنجاب بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں نرسز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایک ہزار نرسز کی بھرتی کی جائیگی جبکہ نرسز کی بھرتی کو شفاف بنانے کیلئے سلیکشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کریگا اور کامیاب نرسزکی مختلف ہسپتالوں میں تعیناتی عمل میں لائی جائیگی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں