وقت آگیا ہے ہم پاکستان کو سنبھالیں ورنہ لوگ بھوکے مرجائیں گے، احسن اقبال

عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا، اس وقت پاکستان تنہا کھڑا ہے، لیگی رہنما کا خطاب عمران خان نے نہ تو اپنی عزت کا خیال کیا اور نہ ہی لانے والوں کی، طلال چوہدری ……پاکستان میں آئین توڑنے والوں سے مفاہمت ممکن نہیں، جاوید لطیف

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 23:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال ے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کو سنبھالیں ورنہ لوگ بھوکے مرجائیں گے، غیر نمائندہ حکومت کو گھر بھیجنا ہے تاکہ ملک ترقی کرسکے۔پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ووٹ کے حق کو منوانے کے لئے نکلیں تاکہ ملک کو بچا سکیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے سی پیک اور ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا، اس وقت پاکستان تنہا کھڑا ہے۔طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان نے نہ تو اپنی عزت کا خیال کیا اور نہ ہی لانے والوں کی۔طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ 5 سال اور ملیں گے۔انہوں نے کہ کہ ساڑھے 3 سال پہلے اور آج کے پاکستان کا فرق آپ کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے نہ تو اپنی عزت کا خیال کیا اور نہ لانے والوں کی۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے دہشت گردی ختم کی، لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا اور ملک کو ترقی دی۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان میں آئین توڑنے والوں سے مفاہمت ممکن نہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی حکومت کے خلاف نکل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین توڑنے والوں سے مفاہمت ممکن نہیں، عوام آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے مزاحمت پر بھی تیار ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں پاکستان بھی دیگر ممالک کی طرح ترقی کرے۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments