مہنگائی سے عوام کو بدحال بنانے اور کردارکی وجہ سے حکومت سیاسی طورپرمرچکی، صرف تدفین باقی ہے،لیگی رہنماء

پی ٹی آئی کا کسی وقت بھی دھڑن تختہ ہونے والاہے دھوبی گھاٹ میں پی ڈی ایم جلسہ میں تقریباًڈیڑھ2لاکھ سے زائدعوام نے شرکت کرکے نااہل اوراُنہیں مہنگائی سے زندہ درگورکرنے والی حکومت پرعدم اعتمادکردیاہے عوام نے ثابت کردیا وہ عمرانی سرکس کاخاتمہ چاہتے ہیں،مشترکہ بیان

پیر 18 اکتوبر 2021 21:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ ن کے موجودہ وسابق اراکین اسمبلی اوررہنمائو ں نے کہاہے کہ مہنگائی سے عوام کو بدحال بنانے اور کردارکی وجہ سے حکومت سیاسی طورپرمرچکی ہے صرف تدفین باقی ہی-پی ٹی آئی کا کسی وقت بھی دھڑن تختہ ہونے والاہی-انہوں نے پی ڈی ایم کے جلسہ کو تاریخ کاپرامن کامیاب اورمیاں نوازشریف کی قیادت پراعتماد قراردیتے ہوئے کہاہے کہ تقریباًڈیڑھ2لاکھ سے زائدعوام نے شرکت کرکے نااہل اوراُنہیں مہنگائی سے زندہ درگورکرنے والی حکومت پرعدم اعتمادکردیاہے۔

دھوبی گھاٹ کی پوری گرا?نڈ چاروں اطراف اوربابرچوک سے چنیوٹ بازارتک کھڑے عوام نے ثابت کردیاہے کہ وہ عمرانی سرکس کاخاتمہ چاہتے ہیں۔ میاں عبدالمنان، چوہدری شفیق احمدگجر،راناعلی عباس خاں،چوہدری فقیرحسین ڈوگر،خلیل طاہرسندھو،حاجی اکرم انصاری،حاجی شیخ ذوالفقاراحمد،راناشعیب ٹھاکر،چوہدری عبدالحمید جٹ اورمیاں محمدیوسف نے کہاکہ جلسہ میں شہراورضلع بھرسے آنے والے لاکھوں لوگوں نے پی ٹی آئی حکومت کواقتدارسے الگ ہونے کاپیغام دے دیاہے جبکہ میاں نوازشریف پراعتمادکااظہارکرکے ثابت کردیاہے کہ حکومت کے لئے وہی باصلاحیت قیادت ہے۔

(جاری ہے)

اُن کاکہناتھاکہ ہریونین کونسل سے عوام اورمسلم لیگی کارکنوں نے شرکت کرکے ثابت کردیاہے کہ وہ میاں نوازشریف اورمسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔جلسہ ایک تاریخی تھااُس پرتنقیدکرنے والے حکومتی ارکان اورترجمان ذہنی طورپرمفلوج ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں12روپے اضافہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدارعوام کے ساتھ نہیں آئی ایم ایف کے ساتھ ہیں 24گھنٹوں میں بجلی کے بعدپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے روزمرہ کی تمام اشیامہنگی اورغریب عوام کی پہنچ سے دورہوجائیں گی۔

حکومتی کردار واضح ہوگئے ہیں اُسے ملک اورعوام کی کوئی فکرنہیں صرف اقتدارکی فکرہے مگراب عمران خان کسی پیج پرنہیں رہے کوئی طبقہ بھی اُن کے ساتھ نہیں۔مہنگائی کے بم دھماکے کرنے والے اورعوام ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments