فیصل آباد: کورونا ویکسینیشن سنٹرزپرگزشتہ روزمزید 24678جنرل پبلک اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگائی گئی

بدھ 20 اکتوبر 2021 20:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) ضلع کے کورونا ویکسینیشن سنٹرزپرگزشتہ روزمزید 24678جنرل پبلک اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگائی گئی جبکہ اب تک 34لاکھ 79ہزار394جنرل پبلک اور ہیلتھ کیئر ورکرزکی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر بلال احمد نے بتایا کہ گزشتہ روز24622 جنرل پبلک اور 56ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسینیشن ہوئی جن میں 12407جنرل پبلک نے پہلی اور 12215نے دوسری اسی طرح 3ہیلتھ کیئر ورکرز نے پہلی اور53نے دوسری خوراک لگوائی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں