فیصل آباد،الائیڈ ہسپتال کی وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کے لواحقین کو لوٹنے والا گروہ سرگرم‘سکیورٹی کی صورتحال ناقص

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) ’الائیڈ ہسپتال کی وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کے لواحقین کو لوٹنے والا گروہ سرگرم‘سکیورٹی کی صورتحال ناقص‘مریضوں کی عیادت کیلئے آنے والوں کو نقدی‘موبائل فونز سے محروم کیا جانے لگا‘شکایات کے بعد پکڑے جانے والے گروہ کے ارکان کو چھوڑ دیا جاتا ہے سکیورٹی پرشہریوں کے تحفظات‘بے بسی کے عالم میں مریض وانکے لواحقین لوٹنے والے درندوں کے خلاف زبان کھولنے سے بھی ڈرتے ہیں‘انتظامیہ تعاون کرنے کی بجائے انہیں انتقامی کاررائیوں کا نشانہ بناتی ہے وسیع پیمانے پر موبائل فون چوری کی وارداتوں میں سکیورٹی اہلکاروں کے ملوث ہونے کے انکشافات‘63گ ب کے رہائشی ظفراقبال نے موبائل فون چوری کرنے والے گروہ کے پکڑے گئے چور کے خلاف آپریشن منیجر الائیڈ ہسپتال کو درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ 9ستمبر کی صبح ہسپتال میں داخل ہوا‘اس وقت اس کی دائیں جانب جیب میں سے موبائل فون نامعلوم چور نے نکال لیا جس پر ہسپتال کے کیمروں کا ریکارڈ چیک کروانے کی التجا کی گئی تاکہ چور کو پہچان سکوں اور عوام الناس کا فائدہ ہوسکے شہری کی طرف سے 18اکتوبر کوتھانہ سول لائن میں درخواست نمبری 4035گزاری گئی تاکہ پکڑے گئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوسکے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ الائیڈ ہسپتال میں مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی کے بہانے نوسرباز گروہ نہ صرف مریضوں بلکہ ان کے لواحقین کو بھی نقدی وموبائل فون سے محروم کرتا چلا آرہا ہے لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث اکا دکا کارروائیوں میں پکڑے جانے والا گروہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتا ہے مریضوں وانکے لواحقین کو اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں