فیصل آباد،سی پی او ڈاکٹر محمد عابد خان نے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ناقص کارکردگی پر معطل جبکہ 4 کو تبدیل کر دیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) سی پی او ڈاکٹر محمد عابد خان نے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ناقص کارکردگی پر معطل جبکہ 4 کو تبدیل کر دیا، تھانہ ساندل بار میں تعینات ایس ایچ او انسپکٹر شوکت علی اور تھانہ مرید والا میں ایس ایچ او انسپکٹر عاطف نواز کو ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر معطل کیا گیا جبکہ تھانہ ساندل بار میں رائے آصف خاں کو ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ بٹالہ کالونی سے ایس ایچ او انسپکٹر محسن منیر بسرا کو تبدیل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مرید والا، تھانہ صدر سے ایس ایچ او انسپکٹر ایوب ساہی کو تبدیل کرتے ہوئے ایس ایچ او بٹالہ کالونی، پولیس لائن سے سب انسپکٹر عاصم مہیس کو ایس ایچ اوز تھانہ صدر میں تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں