فیصل آباد،الائیڈ ہسپتال میں نوسربازی کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم سے سنسنی خیز انکشافات متوقع

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) الائیڈ ہسپتال میں نوسربازی کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم سے سنسنی خیز انکشافات متوقع۔

(جاری ہے)

الائیڈ ہسپتال کی مختلف وارڈز میں مریضوں وانکے لواحقین کے پرس وموبائل فونز چوری کرنے والا نوسرباز گروہ کئی روز سے سرگرم تھا، 63 گ ب کے رہائشی ظفر اقبال نے بھی موبائل فون چوری کی ہسپتال کی وارڈز میں داخلے کے دوران درخواست گزاری تھی، گزشتہ روز مریضوں وانکے لواحقین کیساتھ نوسرباز گروہ کی وارداتوں کی نشاندہی کی تھی جس پر تھانہ سول لائن میں ہیڈ کانسٹیبل ظفر اقبال کی مدعیت میں نوسربازی میں پکڑے جانیوالے ملزم جاوید اقبال ولد داد خاں سکنہ 430 گ ب کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں