فیصل آباد،عدالت میں فراڈ کرنے والے دو افراد مقدمہ کی زد میں آ گئے

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) عدالت میں فراڈ کرنے والے دو افراد مقدمہ کی زد میں آ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ کوتوالی میں ملزمان کیخلاف درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ کلثوم بی بی کی بابت زاہدہ سردار اور مقبول نے ایک فوت شدہ شخص کو گواہ بنا کر اس کی پراپرٹی کا جعلی اقرار نامہ تیار کر کے سول کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کیخلاف 420,468,471 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں