فیصل آباد،کپڑے استری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے لڑکی بے ہوش ہو گئی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) کپڑے استری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے لڑکی بے ہوش ہو گئی، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ریلوے کالونی کی رہائشی 17سالہ ماہم دختر رفیق گھر میں کپڑے استری کر رہی تھی کہ اچانک اس کا ہاتھ بجلی کی ننگی تار کو چھو جانے سے زور دار بجلی کا جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو گئی، اہل خانہ نے فوری طور پر متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کی غرض سے سول ہسپتال پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں