مہنگائی سے غریب عوام کوزندہ درگورکرنے والے عمران خان اب ڈرامے کرکے سیاسی شہیدنہیں بن سکتے :خلیل طاہر سندھو

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) سابق صوبائی وزیرصحت اورمسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہرسندھونے کہاہے کہ مہنگائی سے غریب عوام کوزندہ درگورکرنے والے عمران خان اب ڈرامے کرکے سیاسی شہیدنہیں بن سکتے ۔اُن کابوریابسترگول ہوچکاہے کسی وقت بھی رخصتی ہونے الی ہے۔ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے عوام کی ترجمانی ہے۔

پی ڈی ایم کی قیادت اورمیاں نوازشریف نے حکومتی کردارکے خلاف سڑکوں پرآنے کافیصلہ کیاہے 24اکتوبراتوارکے دن صرف مسلم لیگی کارکن ہی نہیں تاجراورعام شہری بھی شامل ہوں گے۔ اُن کاکہناتھاکہ حکومت کے پاس اپنی سواتین سالہ کارکرردگی بتانے میں کچھ نہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے دوسروں کوچورکہنے والے اب بچ نہیں سکیں گے۔غریب عوام فاقہ کشی پرمجبورہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں غریب لوگوں سے پی ٹی آئی کوووٹ نہیں انڈے اورڈنڈے پڑیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ حکمران اب مہنگائی سے بدحال عوام سے بچ نہیں سکتے نہ وضاحتیں پیش کرنے سے عوامی حمایت حاصل کی جاسکتی ہے۔ حکومتی کردار اور ملکی حالات سے ثابت ہورہاہے کہ اب وہ کسی وقت بھی جانے اورپی ٹی آئی سیاسی طورپردفن ہونے والی ہی- تمام اضلاع میں حکومت کے خلاف احتجاج،ریلیاں اورمظاہرے ہوں گے جس کی میاں نوازشریف نے بھی توثیق کردی ہے اورمسلم لیگی عہدیداروں اورکارکنوں کوبھرپورشرکت کی ہدایت کردی ہے۔ حکمرانوں نے سواتین سال میں مہنگائی سے غریب عوام کے ساتھ جوظلم کیے ہیں اس پروہ آخری ایام میں ہیں۔عام انتخابات میں سیاسی میدان میں نظربھی نہیں آئیں گی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں