فیصل آباد:ٹریفک وارڈن وقاص وڑائچ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) ٹریفک وارڈن وقاص وڑائچ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ تفصیل کے مطابق ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے انچارج ٹریفک وارڈن وقاص وڑائچ آج صبح ڈھڈی والا میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے کہ انہیں اچانک پڑنے والا دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا اور وہ خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم نے سوگواران میں دو کمسن بچوں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے، وہ انتہائی خوش اخلاق، ملنسار اور ملک وقوم سے گہری محبت وعقیدت رکھنے والی شخصیت تھے۔

(جاری ہے)

’’ادارہ ‘‘ نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ الله تعالیٰ حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے طفیل مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں