فیصل آباد کی تین بڑی رہائشی کالونیاں سٹی ہائوسنگ، اومیگا ریذیڈنشیا اور واپڈا سٹی کروڑوں روپے کے سرکاری واجبات کی عدم ادائیگی اور سرکاری اراضی پر قابض نکلیں

پلاٹوں کی خرید وفروخت بند اور سرکاری محکمہ جات کو کام کرنے سے روک دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی طرف سے تینوں بڑی کالونیوں کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں ریفرنس بھجوایا گیا جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن واحد ارجمند ضیاء کی ہدایت پر تینوں کالونیوں میں کروڑوں کی خردبرد کرنے پر انکوائریاں عمیر عباس کی سربراہی میں شروع کر دی گئیں

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) فیصل آباد کی تین بڑی رہائشی کالونیاں سٹی ہائوسنگ، اومیگا ریذیڈنشیا اور واپڈا سٹی کروڑوں روپے کے سرکاری واجبات کی عدم ادائیگی اور سرکاری اراضی پر قابض نکلیں، پلاٹوں کی خرید وفروخت بند اور سرکاری محکمہ جات کو کام کرنے سے روک دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی طرف سے تینوں بڑی کالونیوں کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں ریفرنس بھجوایا گیا جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن واحد ارجمند ضیاء کی ہدایت پر تینوں کالونیوں میں کروڑوں کی خردبرد کرنے پر انکوائریاں عمیر عباس کی سربراہی میں شروع کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کی تاریخ میں ریکارڈ پیمانے پر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا چونا لگانے میں ملوث تینوں کالونیوں کے مالکان وانتظامیہ کو نوٹسز اور متعلقہ اداروں محکمہ ریونیو، ایف ڈی اے کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا، سٹی ہائوسنگ کالونی، واپڈا سٹی اور اومیگاریذیڈنشیا نے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا اراضی پر قبضہ کی مد میں نقصان پہنچایا، سرکاری اراضی پر راستہ کے نام پر دھوکہ دہی سے سٹی ہائوسنگ کالونی فیز2 میں 3 کنال، 6 مرلے کی جگہ اپنے نام پر کروائی گئی اس کے علاوہ کروڑوں روپے کے فراڈ کیلئے تتیمہ کی منظوری نہیں کروائی گئی کنڈونیشن فیس سرکاری خزانے میں جمع نہ کروائی گئی، تقسیم اراضی کی بھی منظوری حاصل نہ کی گئی اس ضمن میں سرکاری خزانے کو 5کروڑ روپے کا نقصان کا ذمے دار ٹھہرایا گیا جبکہ سرکاری خزانے میں کروڑوں کی خردبرد کرنے پر اسکے خلاف انکوائری نمبر908/21 مقرر کر دی گئی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن اینٹی کرپشن عمیر عباس انکوائری آفیسر مقرر جسکے بعد 16اکتوبر تک سٹی ہائوسنگ کالونی فیزٹو کے مالکان کو نوٹسز دے کر جواب طلب کیا گیا تھا جبکہ اس بابت متعلقہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ایف ڈی اے سے بھی ریکارڈ طلب کر لیا گیا، اسی طرح واپڈا سٹی میں بھی کروڑوں کے گھپلوں کا انکشاف ہوا جس میں بھی کنڈونیشن فیس جمع نہیں کروائی گئی سرکاری اراضی کو قبضہ کے ذریعے کالونی کا حصہ بنایا گیا، اس میں بھی فراڈ کرنے کے لیے تتمیہ بھی منظور نہیں کروائے گئے اس پر بھی انکوائری نمبر 909/21 اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن عمیر عباس کو مقرر کر دیا گیا جبکہ اومیگا ریذیڈنشیا بھی کروڑوں کے سرکاری خزانے کی خردبرد کرنے میں ملوث نکلی، اس نے بھی کنڈونیشن فیس کی مد میں سرکاری کزانے میں واجبات جمع نہ کروائے جبکہ سرکاری اراضی پر بھی قبضہ کی مد میں نقصان پہنچایا اور پبلک پاتھ غیر قانونی طور پر منظور کروائے گئے اس کے خلاف بھی انکوائری نمبری 907/21 اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن عمیر عباس کو مقرر کر کے شروع کر دی گئی جن سے 16اکتوبر تک نوٹسز دے کر تمام ریکارڈ طلب کیا گیا تھا جبکہ اس سلسلہ میں محکمہ ریونیو، ایف ڈی اے سے بھی ریکارڈ طلب کیا گیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں