ایف ڈی اے میں نئے بھرتی ہونیوالے پانچ سول انجینئرزنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) ایف ڈی اے میں نئے بھرتی ہونیوالے پانچ سول انجینئرزنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے وہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان پاس کرکے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز(سول)تعینات ہوئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر فیصل عظیم نے نئے افسران کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں فیصل آباد ترقیاتی ادارہ کے تنظیمی ڈھانچے , انتظامی امور اور ان کی ڈیوٹی کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔

اس موقع پرچیف انجینئر شاہد محمود، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ مہر ایوب ، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے میرٹ کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے سول انجینئر ز کو مبارکباد دی اور کہاکہ وہ اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے ادارہ کی ترقی واستحکام میں بھرپور کردار اداکریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نئے افسران کی شمولیت سے ادارہ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا اور شہری ترقی کے امور سمیت عوامی ریلیف کی فراہمی میں تیزی آئے گی ۔ انہوں نے محنت ، دیانت اور خلوص نیت سے فرائض انجام دینے کی تلقین کی ۔ نئے افسران نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ ادارہ اور عوام کے معیار پر پورا اترنے کی حتی المقدور کوشش کرینگے ۔ نئے تعینات ہونیوالے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سول میں محمد خاور ، محمد ولید خالد، عامر مختار، محمد شاہ رخ خان ، بہرام حسین شامل ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں