فیصل آباد،خیابان کالونی میں سپارکنگ کی وجہ سے کار کو آگ لگ گئی

پیر 25 اکتوبر 2021 20:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) خیابان کالونی میں سپارکنگ کی وجہ سے کار کو آگ لگ گئی ریسکیو 1122ٹیم نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ خیابان کالونی نمبر3میں ارشد نامی شخص کی کار کی وائرنگ میں سپارکنگ کے دوران انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو 1122ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران کار بری طرح جل چکی تھی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں