فیصل آباد،ٹریفک نظام کی خرابیوں میں کمی نہ ہوسکی

پیر 25 اکتوبر 2021 20:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) ٹریفک نظام کی خرابیوں میں کمی نہ ہوسکی‘صورتحال کی بہتری پر توجہ کی بجائے CTOنے ٹریفک وارڈنز کو زیادہ سے زیادہ چالانوں کا حکم دیتے ہوئے کارکردگی کو چالانوں سے مشروط کردیا‘شہریوں ‘عوامی‘سماجی حلقوں میں تشویش کی لہردوڑگئی‘تفصیل کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر تنویر ملک نے ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی کو چالانوں سے مشروط کردیا اورانہیں زبانی حکم دیا گیا ہے کہ ہرٹریفک وارڈن آٹھ گھنٹوں کے دوران 20چالان کریگا‘کم چالان کرنے والے ٹریفک وارڈنز کو سزائیں دی جائیں گی‘ذرائع کے مطابق CTOفیصل آباد نے ٹریفک وارڈنز کی طرف سے چالانوں کا ٹارگٹ پورا نہ کئے جانے پر ان کوسخت محکمانہ سزائیں دینے کا عندیہ دیا ہے‘واضح رہے کہ ملک کے تیسرے بڑے شہرفیصل آباد میں ٹریفک نظام کی خرابیوں کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے‘ٹریفک جام رہنا معمول بنتا جا رہا ہے جبکہ ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ لمحہ فکریہ بن چکا ہے‘عوامی سماجی حلقوں نے متعدد بار ٹریفک نظام کی بہتری پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا مگر اس پر توجہ دینے کی بجائے اب ٹریفک وارڈنز کو چالانوں کا ٹارگٹ سونپ دیا گیا ہے جس پر شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے کیونکہ اس اقدام سے ٹریفک نظام کی مزید ابتری کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں