فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ عروج

پیر 25 اکتوبر 2021 20:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ عروج ،مزاحمت پرمسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے ایک شہری کو زخمی کردیا، مزید 70ے زائد وارداتیں،سرراہ مسلح ڈاکوئوں نے نہتے شہریوں سے بھاری مال وزر لوٹ لیا، مزید چوری، ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں غلام محمد آباد بی بلاک میں 3 رکنی ڈاکوئوں نے ابرار احمد سے دوران واردات مزاحمت کر کے اسے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، بعدازاں اس کی جیب سے 15سو روپے نکال لیے، اسماعیل روڈ پر واقع دفتر میں گھسنے والے ڈاکوئوں نے ایوب اسلم، ناصر علی واسکے ملازم کو یرغمال بناتے ہوئے نقدی ایک لاکھ، ٹیوٹا گاڑی کی چابی چھین لی، اکبر آباد میں فیصل الرحمان سے 10ہزار کی نقدی چھین لی، جمیل پارک میں یٰسین کے گھر میں داخل ہونے والے 4رکنی ڈاکوئوں نے اڑھائی لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات وموبائل فون چھین لیے، ساہیانوالہ میں علی رضا کا موبائل فون چور لے اُڑے، امین پوربازار میں احمد کی موٹرسائیکل نمبری ایف ڈی کے 1042 چوری ہو گئی، جی سی یونیورسٹی کے باہر ابوبکر سے موبائل فون چھین لیا گیا، کوہستان اڈا کے قریب چور عرفان کے 6عدد فینسی سوٹ لے گئے، کوہ نور پلازہ کے قریب شعیب صدیق کی موٹرسائیکل چور لے اُڑے، مدینہ ٹائون میں نذیر کی موٹرسائیکل چور لے گئے، گلستان کالونی میں زاہد محمود خاں کا موبائل، موٹرسائیکل، نقدی چور لے اُڑے، گلستان کالونی میں کانسٹیبل علی رضا کے گھر کے باہر نامعلوم چور بجلی کا میٹر اتار کر لے اُڑے، ملت روڈ ٹی وی بوسٹر کے قریب محمد رضوان سے ساڑھے 92ہزار کی نقدی جبکہ ساڑھے 3لاکھ وموٹرسائیکل موبائل فون واے ٹی ایم کارڈز چھین لیے گئے، 157 رب میں ساجد مظفر سے نقدی 15ہزار طلائی زیورات لوٹ لیے گئے، سفیان ٹائون میں سعید کی موٹرسائیکل چور لے گئے، کریسنٹ سکول کے قریب محمد امجد سلیم سے نقدی، موبائل فون، شناختی کارڈ چھین لیا گیا، گلستان کالونی میں زاہد محمود کی موٹرسائیکل، نقدی چوری ہو گئی، 293 رب میں یٰسین کے گھر سے نقدی وزیورات چوری ہو گئے، 116 ج ب میں احمد خان کی بھینس چوری ہو گئیں، رسالہ نمبر12 میں عاقب شکور کا بجلی میٹر بھی چوری ہو گیا، 251 رب میں محمد بلال کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، 71 ج ب میں سید کاشف علی شاہ وساتھیوں سے نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا، 69 ج ب میں قیصر لٹ گیا، 610 گ ب میں رانی بی بی کا بیل چوری ہو گیا، 435 گ ب میں عمران کے مویشی چور لے اُڑے، 278 گ ب میں عدنان کی 3 عدد بھینس چوری ہو گئیں، 363 گ ب میں غلام مصطفی سے سرراہ 85 ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی، کھرڑیانوالہ روڈ پر مقبول کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، 54 رب میں حق نواز سے نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں