ایف ڈی اے نے 2 غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کی تعمیرات مسمار کر دیں

پیر 25 اکتوبر 2021 17:50

فیصل آباد۔25اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء):ایف ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف جاری آپریشن کے دوران دو غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر کو سربمہر اور غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں قائم کی جانیوالی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کوچیک کیا تو چک نمبر120ج۔

(جاری ہے)

ب کی اراضی پر بننے والی دو ہاؤسنگ سکیمیں الفتح گارڈن اور عائشہ بلاک کو غیر منظور شدہ پایا جن کے دفاتر کو فوری طور پر سیل کردیاگیا اور وہاں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیاگیا۔ ڈویلپرز سے کہاگیا ہے کہ وہ قانون شکنی سے باز رہیں اور ہاؤسنگ سکیموں کی باقاعدہ منظوری کیلئے تمام تر قانونی و محکمانہ تقاضے پورے کریں۔ انہیں مزید متنبہ کیاگیاہے کہ وہ ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری تک نہ تو پلاٹس کی فروخت کرسکیں گے اور نہ ہی ترقیاتی کام جاری رکھنے کے مجاز ہیں۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس کو آگاہ کیاگیاہے کہ وہ کسی بھی ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ خریدنے سے قبل اسکی قانونی حیثیت کو ضرور چیک کریں اس سلسلے میں ایف ڈی اے کے دفتر سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں