فیصل آبادڈاکوئوں کی مخبری کرنے پر رشتے داروں کے ہاتھوں دودھ فروش قتل

پیر 25 اکتوبر 2021 21:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ سالار والا روڈ پر گھات لگائے ملزمان نے قریبی رشتے داروں کو ڈکیتی کے جرم میں مخبری کر کے پکڑوائے جانے پر دودھ فروش کو قتل کر دیا، ملزمان فرار، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے ملزمان کیخلاف قتل، اعانت قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا‘ چند ماہ قبل عارف اور وارث نے دوران واردات چک نمبر 141 رب سے نقدی وغیرہ چھین کر مرید حسین کو فائر مارا، بعدازاں مرید حسین کے ماموں رفیع احمد نے دونوں ملزمان عارف اور وارث کو پکڑوا دیا، اسی رنجش پر عارف کے بھائی مبارک وغیرہ نے دودھ فروش رفیع احمد پر فائرنگ کر دی تھی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں